لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملائشیا میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے حتمی سکواڈز کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔ ممکنہ کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نوازشامل ہیں۔