پورٹ الزبتھ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے تیسرے ٹیسٹ میں مہمان انگلینڈ کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 499 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔جواب میں میزبان جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 60 رنز بنا لئے ۔ میچ کے دوسرے روز بین سٹوکس نے 120اور اولی پوپ نے 135 رنز کی اننگز کھیلی۔ پروٹیز کی طرف سے کیشو مہاراج نے پانچ وکٹیں لیں ۔