لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ سے نو اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا جبکہ 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ۔