کراچی (سپورٹس ڈیسک) سابق سپنر اور آئی سی سی کی کرکیٹنگ کمیٹی کے موجودہ چیئرمین انیل کمبلے نے لاک ڈاؤن میں بھارتی بائولرز کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے پر زور دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ ہمارے بائولرز ڈھائی ماہ کے لاک ڈاؤن سے واپسی پر زنگ آلود نہ ہو جائیں۔ انیل کمبلے نے بائولرز کے کام کا بوجھ سنبھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فاسٹ بولرز کو ایکشن میں واپس آنے پر انتباہ کیا اور انہیں "بیٹ اور گیند کے درمیان بہتر توازن" کا مشورہ دیا۔