ممبئی (شوبز ڈیسک) با لی وڈ کے اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو بھولنا ناممکن ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی جیسی اداکارہ فلم انڈسڑی میں دوبارہ نہیں آسکتی ہیں اور ان کی جگہ کوئی اداکار بھی نہیں لے سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کو بھولنا ناممکن ہے ،وہ نہ صرف میرے بھائی بونی کپور کی بیوی تھیں بلکہ میری بیوی کی بہترین دوست بھی تھیں اور بطور فیملی رکن ان کا اس دنیا سے چلی جانا کسی بڑے نقصان سے کم نہیں ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے نہ صرف اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کیا بلکہ وہ اپنے گھر میں بھی اپنی مثال آپ تھیں۔