لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا جیلوں میں موجود نیب کے ملزموں کو سہولیات نہ ملنے کی شکایات پر بڑا اقدام، ڈی جی نیب نے انٹیلی جنس ونگ کے انچارج چودھری اصغر کو فوکل پرسن تعینات کردیا، ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری اصغر نیب کے ملزموں کو مناسب سہولیات فراہمی کے حوالے سے جیل حکام سے رابطے میں رہیں گے ،ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری اصغر نیب کے ملزموں سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات سے براہ راست ڈی جی نیب کو آگاہ رکھیں گے ، فی الحال نیب کے 150ملزم کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ہیں،سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق ،سطبین خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، فواد حسن ،احد چیمہ،حافظ نعمان سمیت دیگر اہم شخصیات نیب کیسز میں جیلوں میں قید ہیں، نیب کے ملزم جیلوں میں مناسب سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہین سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر محمد جاوید نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں مبینہ طور پر مناسب میڈیکل انتظامات نہ ہونیکی وجہ سے انتقال کرگئے تھے ۔