کولاراڈو(ویب ڈیسک )سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اب سے 20 برس قبل پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کرنے والی اوزون کی سطح اب تیزی سے مندمل ہورہی ہے ۔ اب اسی کی بدولت پوری زمین پر ہوائیں ایک نئی ترتیب سے چلنے لگی ہیں۔سیٹلائٹ ڈیٹا اور آب و ہوا میں تبدیلیوں کی کمپیوٹر نقول (سیمولیشن) سے معلوم ہوا ہے کہ انٹارکٹیکا کے اوپر اوزون کی ہلکی ہونے والی چادر اب تیزی سے بھررہی ہے اور اس نے فضائی اور ہوائی نظام پر گہرا اثر مرتب کیا ہے ۔ زمین پر بالخصوص مضر الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچانے والی یہ تہہ اب تیزی سے ٹھیک ہورہی ہے ۔ لیکن اس عمل کے ساتھ ساتھ عالمی ہواؤں اور فضائی کیفیت میں بھی تبدیلی رونما ہوئی ہے ۔