لاہور(سپورٹس رپورٹر)کورونا وائرس کے بعد لاہو میں اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہو گیا ۔باغ جناح کرکٹ گرائونڈ پر گلبرگ ایگلٹس کلب نے لاہور جم خانہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کرٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا ۔گلبرگ ایگلٹس کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے لاہور جم خانہ کی پوری ٹیم 34ویں اوور میں 182رنزبناکر آئوٹ ہو گئی ۔وقاص ارشد42،سہیل اشرف 28،زین العابدین اور عاصم بُچہ 17،17رنزبنا کر نمایاں رہے ۔گلبرگ ایگلٹس کے عثمان علی ،محمد ثمر اور کاشف عطا نے دودو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں گلبرگ ایگلٹس کلب نے 30ویں اوور میں چا ر وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔عثمان علی 63،رضا عثمان 43اور محمد حفیظ 34رنز بناکر نمایاں رہے ۔عثمان علی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔