لاہور(نمائندہ خصوصی سے )اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی بہاولپور ڈویژن کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی نے کی ۔ اجلاس میں کمشنر بہاولپور، چیئرپرسنزڈی او پی سی، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر او پی سی پسند خان بلیدی نے بتایا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے ۔اوورسیز پاکستانیز کی بہاولپور ڈویژن سے متعلق 472 شکایات موصول ہوئیں جن میں 378 شکایات حل کی جا چکی ہیں۔شرکاء سے خطاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی نے قرار دیا کہ او پی سی میں نادرا سہولت مرکز کا قیام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس پر کمشنر او پی سی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں۔