لاہور(سپورٹس رپورٹر) اوٹی سی لاہور چیلنج کپ انتظامیہ نے میڈیا اور کلبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں قرعہ اندازی سے ڈراز کا اعلان کردیا ۔اعلان کردہ ڈراز کے مطابق گروپ اے کے پہلے راؤنڈ میں ظریف میموریل اور گلبرگ ایگلٹس ،گولڈن سٹار اور راجہ کلب ،لاہور جم خانہ اور غازی آباد جم خانہ ،باغبانپورہ گرینز اور ینگ مغل پورہ جم خانہ آمنے سامنے ہوں گی۔ گروپ بی میں ٹاؤن شپ گرین اور توصیف کلب ،برادرز کلب اور کینن جم خانہ ،شاہ کمال اور مغل پورہ گرینز،مغل پورہ الیون اور پنڈی جم خانہ میں مقابلہ ہوگا ۔گروپ سی میں باغبانپورہ ایگلٹس اور محبوب پارک جمخانہ،شاہ فیصل کلب اور ینگ لکی سٹار،خضری ٰکلب اور ٹاؤن شپ وائٹس،کشمیر کراؤن اور فاران سپورٹس میں مقابلہ ہوگا۔گروپ ڈی میں نیواتفاق کلب اور مغل پورہ جمخانہ ،مسلم جم خانہ اور کریسنٹ جمخانہ ،پرنس کلب اور کینٹ جم خانہ ،اپالو کلب اورکٹاریا کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔