لاہور ( سپیشل رپورٹر) فیصل ٹاون پولیس نے موبائیل سنیچر گینگ کے ملزموں امیر عباس اور خرم شہزاد کو گرفتار کرلیا ، لیاقت آباد پولیس نے شراب فروش کو گرفتار کرکے 150بوتلیں بر آمد کرلیں اسی طرح ، وحدت کالونی پولیس نے 6 قمار بازوں کو گرفتار کرکے نقدی قبضے میں لے لی ۔ اقبال ٹاون ، ساندہ اور ہنجروال پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔