اسلام آباد (اے پی پی) مشہور اردو شاعرو ادیب فیض احمد فیض کو ان کی ادبی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیض احمد فیض کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات اور تجربات پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشہور ادیب ضیائمحی الدین نے فیض احمد فیض کی شاعری اور نثر کے آپس میں تعلق کو واضح کیا۔ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے فنکاروں نے فیض احمد فیض کی شاعری کو موسیقی کے رنگ میں پیش کیا۔ وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، فنکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔