مکرمی !دنیا بھر میں فضائی آلودگی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے، پاکستان آلودگی کے شکار ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔2016 میں پاکستان میں دنیا کی پانچویں سب سے زیادہ آلودہ ہوا چلی تھی جو ذیادہ تر گاڑیوں کے دھوئیں،صنعتی اخراج اور فصل کے جلنے کی وجہ سے تھی۔ فضائی آلودگی ملک میں چلنے والی فیکٹریوں کے دھوئیں یا چاول کے بھوسے جلانے سے ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے باعث ہر سال تقریباً 70 لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔آلودگی کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے ملک میں چلنے والی وہ فیکٹریاں جن سے دھواں نکلتی ہے اور جو آبادی والی جگہوں پر بنی ہوئی ہے انہیں آبادی سے دورلے جانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ آلودگی کاشکارنہ ہو،میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے پاکستان میں آلودگی کی روک تھام کیلئے جلدازجلدبہتراقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں سکون کے ساتھ زندگی بسرکرسکیں،ورنہ دوسری صورت میں لوگوں کوسانس لینابھی مشکل ہوجائے گا۔ (روحہ فاطمہ،جامعہ اردو،کراچی)