اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ جلد اورنج ٹرین کا افتتاح کردیا جائے گا،اپنی ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کہا کہ مشکل معاملات حل کرلیے گئے ، اورنج ٹرین کے کرائے کا تعین کرلیا گیا ، اورنج ٹرین کا ٹرائل رن بھی شروع کردیا گیا ، ٹرین کیلئے سٹاف کی بھرتی کا کام بھی جاری ہے ۔