مکرمی !نیا سال دوہزار بیس جو کہ’ ٹوئنٹی ٹوئنٹی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، تو یہ’’ ٹوئنٹی ٹوئنٹی‘‘ پوری دنیا کے لئے کوئی خبرلے کر نہیں لے کر آیا بلکہ اپنے ساتھ ایک نیا خطرہ لے کر حاضر ہوا جسے’’ کرونا وائرس‘‘ کے نام سے جانا جارہا ہے ۔بلکہ یوں کہوں تو زیادہ بہتر ہوگا کہ اس ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں کرونا وائرس پوری دنیا کے ساتھ اب پاکستان میں داخل ہوچکا ہے تو ہمیں اس کا ڈٹ کے سامنا کرنا ہے۔ہمارے ملک کے ڈاکٹرز ، پولیس ، رینجرز اور فوج جواس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیںتو ہمیں بحیثیت ایک قوم بن کر مل اس جنگ میں انکا ساتھ دینا ہے ۔ یہ جنگ جیتنے کے لئے ٹیم اسٹریٹیجی بس اتنی سی کہ ہمیں اپنے گھروں میں رہنا ہے اور بلا ضرورت باہر نہیں نکلنا ہے ، جتنا ہو سکے ہاتھ صاف رکھنے ہیں،اگر کسی ضروری کام کے لئے گھر سے باہر جانا ہے تو ماسک لازمی پہننا ہے،اور سوشل ڈسٹینسنگ کرنی ہے،بس ایک ٹیم کی طرح اس اسٹریٹیجی پر عمل کرنا ہے اور ہم با آسانی کورونا کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں اور ہمارے ملک کے ڈاکٹرز،پولیس ،رینجرز اور فوجی اہلکاروں کی زندگیاں بھی محفوظ ہو سکتی ہیں۔ ( منزہ خان کراچی)