لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز سے وابستہ افراد نے گزشتہ روز پشاور کے مدرسہ میں ہونے والے بم دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔مہوش حیات نے ایسے گھناؤنے فعل کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرین سے تعزیت بھی کی۔مایا علی نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ’چھوٹے تابوت ہی سب سے زیادہ بھاری ہوتے ہیں اداکارہ حریم فاروق نے صبح دھماکا ہونے اور اس کے بعد ظہر کی اذان بلا خوف و خطر دینے اور جماعت کرنے پر وہاں پر موجود لوگوں کے حوصلے کی داد دی علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے نے آرمی پبلک سکول کے سانحہ کی یاد تازہ کردی۔