اسلام آباد (وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے تو ہر لاہوری کو ایک گاڑی دی جاسکتی تھی،ہر چیز باہر سے منگواتے اورپھرکہتے ہیں مہنگائی ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ن لیگ نے 60ارب ڈالر اس ٹرین پرخرچ کیے جس پر ہمیں12ارب سالانہ سبسڈی دینا ہوگی، کوشش ہے شہروں میں ٹرانسپورٹ کوالیکٹرک وہیکل پرمنتقل کریں، الیکٹرک بسوں کے حوالے سے دوسرا معاہدہ جرمنی سے کیا، اس سے پہلے چائنیز کمپنی کے ساتھ ہم نے معاہدہ کیا، الیکٹرک وہیکلز کی ایک پوری نئی انڈسٹری کھڑی کی ہے ، چند سال میں اس شعبے میں بھارت کامقابلہ کریں گے ، 6 ماہ میں موٹروے پرالیکٹرک وہیکل چارجرنصب کردیئے جائیں گے ،پالیسی سے 2سے 4ارب کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی، کوشش ہے ٹیکنالوجی میں خودمختارہوں، ملکی ترقی کیلئے سائنس وٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہوگا،اب یورپ کی کمپنی وی او جی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آئی ہے ،ہم الخالد ٹینک بنارہے ہیں مگر اپنی گاڑی، موبائل، ٹی وی اور چھوٹی چیزیں بھی نہیں بنا سکے ۔