کوئٹہ (آن لائن ) اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے لئے متفقہ امیدوار سینیٹر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں، میرے لئے جیتنا کوئی مشکل نہیں ہم چاہیں تو حکومت آج ہی گراسکتے ہیں، اسمبلی میں اپوزیشن بہت مضبوط ہے ، اگر اتنے سارے ممبران استعفی دیں دے تو حکومت گر جائیگی، نہیں لگتا کہ سینٹ کے عدم اعتماد ووٹ میں کوئی مداخلت کرے گا، مجھے ڈر عمران خان سے نہیں بلکہ جہانگیر ترین کے جہاز ڈر لگتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ تجربہ کار لوگ ہیں جو سینیٹر ووٹ نہیں دیگا اس کی باڈی لینگویج دیکھ کر ہی پتہ چل جائیگا۔