لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین محمد عمران کوچنگ سے منسلک ہو گئے ۔ محمدعمران ماڑی پٹرولیم کمپنی ہاکی ٹیم کی کوچنگ سنبھال لی ۔قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ بطور کوچ محمد عمران کا پہلا امتحان ہو گا ۔کوچنگ کے شعبے میں آنے کے حوالے سے سابق کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی نے مجھے عزت اور شہر ت دی ہے ،اب وقت ہے کہ میں ہاکی کے لیے کچھ کروں۔