لاہو ر(سپورٹس ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کے لئے 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،رضوان سینئر کپتان ہوں گے جبکہ حماد بٹ نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے -امجد علی اور وقار گول کیپرز ہوں گے ۔ہاف بیکس میں معین شکیل،تصور عباس، راشد محمود، ابوبکر اور اظفر یعقوب شامل ہیں،فارورڈز میں اعجاز احمد،عمر بھٹہ،رانا سہیل،رضوان سینئراور علی شان،رانا وحید،غضنفر علی اور حماد انجم بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انیسویں کھلاڑی محمد عرفان ہیں، ان کی ٹیم میں شمولیت ویزہ سے مشروط ہے ۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شیڈیول ٹرائلز میں 35 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ٹرائلز کی نگرانی چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے دوسرے سلیکٹرز کے ہمراہ کی۔ 15 ،15 منٹ کے پانچ سیشنز میں کارکردگی کا جائزہ لے کر پلیئر کا انتخاب کیا گیا۔