مکرمی ! 232 یوسی ٹائون شپ کی سڑکیںٹوٹی پھوٹی اور تباہ حال ہیں ۔ اس وقت ٹائون شپ کی بے شمار سڑکیں بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جن میں خصوصا بلاک نمبر 13 ، 14 غوثیہ مسجد روڈ بلاک 12,13 اہلحدیث مسجد روڈ ٹائون قبرستان والی روڈ، مین مارکیٹ ٹائون شپ اور بلاک نمبر 12,11 ظفر روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے، حالیہ بارشوں نے سڑکوں کی صورتحال مزید سنگین تر بنا کر رکھ دی ہے، تاجروں اور عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئے روز حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، عوام نے سڑکوں کا فوری پیچ ورک کرنے کی اپیل کی ہے۔ (محمد سرفراز خان)