لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن نے بلوچستان کے 294 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے عبیداللہ کے 98 اور عبدالواحد کے 97 رنز کی بدولت 294 رنز بنائے ۔ ناردرن کے مہران ممتاز نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ناردرن نے بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنالیے ہیں۔بہاولپور میں سدرن پنجاب نے پہلی اننگز میں 227 رنز بنائے ۔ عبدالہادی نے ناقابل شکست 98 رنز سکور کیے ۔ اتفاق گراونڈ لاہور میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ خیبرپختونخوا نے دن کے اختتام پر1 وکٹ میں 30 رنز بنالیے ہیں۔