راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے لگا کے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو اپنا مداح بنا لیا تھا تاہم اب پولارڈ کے مداحوں کی فہرست میں سپیڈ اسٹار شعیب اختر کا بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔شعیب اختر نے ٹوئٹر پر کیرون پولارڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے شاندار اننگز کی مبارکباد دی اور دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کیرون پولارڈ کی اننگز دیکھ کر مزہ آگیا، شائقین کرکٹ نے بھی کیرون پولارڈ کی اننگز کو خوب انجوائے کیا ہے ۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے مار کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔