مکرمی !غیرممالک میں رہنے والے اکثر پاکستانی شہریوں نے ملک کے اندر بینکوں میں اپنے اکائونٹ کھول رکھے ہیں جن میں وہ اپنے اہل خانہ کو ماہانہ اخراجات اور دیگر لین دین کے لیے غیرملکی کرنسی میں اپنی رقوم بھیجتے ہیں۔سٹیٹ بینک کی ہدایات کی روشنی میں تمام بینک اپنے اکائونٹ ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق کررہے ہیں لیکن اس اقدام سے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو شدید پریشانی سے دوچارہیں ۔ بہتر ہو گا کہ حکومت اور سٹیٹ بینک حکام بینک اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے اوورسیز پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستان سفارت خانوں میں کائونٹر قائم کرے جہاں پر اوورسیزپاکستانی شہری پاکستان کے بینکوں میں کھولے گئے اپنے بینک اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کرواسکیں تاکہ انھیں اس پریشانی سے چھٹکارا مل سکے اور یہ لوگ پہلے سے زیادہ محنت کرکے قیمتی زرمبادلہ پاکستان میں بھجوائیں تاکہ بحران سے دوچار قومی معشیت کو سہارا مل سکے۔ ( چودھری عبدالقیوم)