لاہور(اشرف مجید)پبلک ٹرانسپورٹ کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالی غیر ملکی کمپنی اوپس نے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو فٹنس کی مدت میں بغیر فیس تین ماہ کی توسیع دینے کی تجویز دیدی جبکہ درخواست کی ہے کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے تک پنجاب بھر میں وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سنٹرز کو بند ہی رکھا جائے ۔ ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالی غیر ملکی کمپنی او پس نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 26اضلاع میں موجودفٹنس سنٹرز بند کئے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ کی بڑی تعداد ایسی ہے جن کی نہ صرف فٹنس سرٹیفکیٹ کی میعاد پوری ہو چکی ہے بلکہ روٹ پرمٹ بھی ختم ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اوپس کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو آفر کی گئی ہے کہ انکی کمپنی کی جانب سے آئندہ تین ماہ کی فٹنس سرٹیفکیٹ فیس نہیں لی جائیگی لہٰذا محکمہ موجودہ صورتحال میں ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دیتے ہوئے انکے فٹنس سرٹیفکیٹ کی میعادمیں تین ماہ کیلئے توسیع کر دے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فی الوقت خاموشی اختیار کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری کا جواب آنے کے بعد اس حوالے سے سوچ بچار کی جائیگی ۔ محکمہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اجازت طلب کی گئی ہے کہ جب تک غیر ملکی کمپنی فٹنس سنٹرز نہیں کھولتی اس وقت تک موٹر وہیکل ایگزامینرز کو فٹنس جاری کرنے کے اختیارات دے دیئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے روٹ پرمٹ کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کو رعایت دی گئی ہے کہ ٹرانسپورٹر روٹ پرمٹ فیس جمع کرائیں اور رسید اپنے پاس رکھیں، ان کیخلاف روٹ پرمٹ کے حوالے سے کارروائی نہیں کی جائیگی اور اس طرح گورنمنٹ ریونیو کو بھی نقصان نہیں ہو گا۔
اوپس کی بغیر فیس ٹرانسپورٹ فٹنس سرٹیفکیٹ میں3 ماہ توسیع کی تجویز
جمعه 10 جولائی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 10 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں