میلبورن (سپورٹس ڈیسک) سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کا سب سے بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن صوفیہ کینن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ کائیا کینپی نے امریکی کھلاڑی صوفیہ کینن کو 6-3 اور 6-2 سے قابو کیا۔ ویمنز ایونٹ کے دیگر میچز میں ایشلے بارٹی، ایلینا سویٹولینا، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا، کیرولینا موچووا، ایکٹرینا الیگزینڈرووا، ایسٹونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ، امریکی شیلبی راجرز، جیسیکا پیگولا، سوئٹزر لینڈ کی بیلنڈا بین چچ، رومانیہ کی ایلسی تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر دو اسپینش اسٹار رافیل نڈال، یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس، روسی ڈینیئل میڈویڈیف نے اپنے میچز جیت لئے ۔