کراچی ( کامرس رپورٹر)مقامی اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو بھی ڈالر 30پیسے سستا ہوگیاجب کہ البتہ یو رو ، برطانوی پاونڈ ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے باعث گزشتہ روز انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 159روپے سے گرکر 158.70روپے اورقیمت فروخت30پیسے کی کمی سے 159.50روپے سے گھٹ کر159.20روپے ہوگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت 174.70 روپے اور قیمت فروخت176.70روپے پر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 191.50 روپے سے گھٹ کر191روپے اور قیمت فروخت 193.50روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی۔ اسی طرح سعودی ریال اور یو اے ای کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے سعودی ریال کی قیمت خرید 41.90 روپے اور قیمت فروخت42.30روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.90روپے اور قیمت فروخت 43.30روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 21.30روپے سے بڑھ کر 21.50 روپے اور قیمت فروخت23.30روپے سے بڑھ کر 23.50روپے ہوگئی ۔