کراچی(کامرس رپورٹر) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر،یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اورچینی یوآن کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہاجسکے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 115.62 اور قیمت فروخت115.67روپے پر مستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں مزید40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جسکے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید118.20روپے اور قیمت فروخت 118.70روپے ہوگئی ۔یورواور پائونڈ کی قدر میں 50،50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں یورو کی قیمت خرید138.50روپے اور قیمت فروخت140.00روپے جبکہ پائونڈ کی قیمت خرید 158.50روپے اور قیمت فروخت160.00روپے ہوگئی۔ریال کی قدر میں 5 پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، ریال کی قیمت خرید 31.55روپے اور قیمت فروخت31.85روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.30روپے اور قیمت فروخت32.60روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.00روپے پرمستحکم رہی۔