اوچ شریف (نامہ نگار )اوچ شریف: گزشتہ روز سکول سے واپسی پر 10سالہ کمسن طالبہ کو باولے کتے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا، سرکاری ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے پر والدین نے شدیدغصے کااظہار کیا۔ ہسپتال حکام نے بتا یا کہ ویکسین کے لیے محکمہ کو ڈیمانڈ بھیجی ہوئی ہے ،محلہ شمس کا لونی کی کمسن طالبہ عائشہ بی بی اسکول میں تعلیم حاصل کر کے چھٹی کے بعد واپسی گھر آرہی تھی کہ راستے میں کتے نے کاٹ لیا جس سے زخمی ہو گئی قریبی لوگوں نے کمسن طالبہ کو کتے سے چھڑا کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ، کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے پر کمسن طالبہ عائشہ کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا جبکہ سینئر میڈیکل آفیسر شاہد قریشی نے بتایا کہ ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کے لیے محکمہ کو ڈیمانڈ بھیجی ہوئی ہے بہت جلد دستیاب ہو گی ۔