اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ترجمان پولیس کے مطابقڈی پی او اوکاڑہ عمر سعیدملک کی خصوصی ہدایت پر اوکاڑ ہ پولیس نے ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران صدر سرکل پولیس نے 1اشتہاری مجرم، ایک چالوبھٹی، 105لیٹر شراب جبکہ 340گرام پوست برآمد کرلی ، سٹی سرکل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں سے 65 لیٹر شراب ، ملزمان اشتہاری 2جبکہ اشتہاریوں کو پناہ دینے والے 2ملزمان اورساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتا رکرلیاجبکہ رینالہ سرکل پولیس نے منشیات اور ناجائزاسلحہ برآمد ہونے پر 5ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی قبضہ سے پسٹل 30بور ، چرس 2125گرام ،20لیٹر شراب اور 9مجرمان اشتہاری دیپالپور سرکل پولیس نے ناجائز اور منشیات برآمد ہونے پر 12ملزمان جن کے قبضہ سے 138لیٹر شراب ,2بندوق، 2کلاشنکوف اور تین پسٹل پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔