اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ کے نواح میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں اندھادھند فائرنگ سے دس افرادسے زائد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 33ون اے ایل میں زمین کے تنازعہ پر اختر گروپ اور نور عمران گروپ کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کرکے درمیان اختر گروپ کے اختر، خالد، ساجد، محمود، طارق محمود ، رضوان اور مریم بی بی وغیرہ شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ نور عمران گرپ کے نور عمران، کامران اور فرزانہ بی بی وغیرہ شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ ملزموں نے موقع پر کھڑی ویگن ، موٹر سائیکلوں اور گھریلو سامان کو آگ لگا دی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کے آنے پر دونوں گروپوں کے افراد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔