ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میں میزبان زمبابوے کے 358 رنز کے جواب میں سری لنکا نے تیسرے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 295 رنز بنا لئے ہیں۔ اینجلو میتھیوز 92 اور ڈی سلوا 42 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ سری لنکا کی طرف سے کرونا رتنے نے 37فرنینڈو نے 21 مینڈس نے 80 اور چندیمل نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔ نایوچی نے دو جبکہ تریپانو اور ولیمز نے ایک ایک آؤٹ تھا۔