چین (نیٹ نیوز) چینی کمپنی ہواوے نے اپنے ملازمین کے درمیان 2 ارب ین (44 ارب 58 لاکھ روپے ) بانٹنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کا یہ اعلان امریکہ کی جانب سے اسے بلیک لسٹ کرنے کے بعد سٹاف کو آنے والی پریشانی کو دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔اپنے سٹاف کو دئیے جانے والے نوٹس میں ہواوے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ کے باوجود کیش دینا سٹاف کے کام کے اعتراف کی علامت ہے ۔دوسری جانب کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ماہ کمپنی اپنے تمام ایک لاکھ 90 ہزار ملازمین کو دُوگنا تنخواہ بھی دے گی۔