اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے اپوزیشن اقتدار کے حصول کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں، این آر او نہ ملنے کے باعث یہ ہنگامہ آر ائی پر اتر آئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لوٹ مار کی داستانوں کا سب کو پتہ ہے ،عوام چوروں اور ڈاکوں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے ۔ ملتان میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے ، قانون توڑنے پر ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔عمران خان دن رات معیشت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، نواز شریف وطن واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں۔