لاہور(نیٹ نیوز )مشہور اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے فرنچ زبان میں سوال کیا۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی جس کی وضاحت میں انہوں نے فرینچ زبان میں سوال کیا کہ ?'Quel profondeur est votre amour'اداکارہ کی تصویر کو پسند کرتے ہوئے مداحوں نے تبصرہ کیا کہ آخر انہوں نے کس زبان میں کیا لکھا ہے اور اس کا اردو ترجمہ کیا ہے ؟مہوش حیات نے فرینچ زبان میں اپنے پرستاروں سے پوچھا ہے کہ آپ کی محبت میں کتنی گہرائی ہے ؟ ۔