اسلام آباد( نیٹ نیوز)رواں سال اپریل کے مہینے میں ملک میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2019 میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات پر پاکستان نے 7.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.7 فیصدکم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے موٹرسائیکلوں کی درآمدات پر 8.7 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا ۔