لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر) عثمان نے اپنی تعیناتی کے بعد محکمہ میں اہم پوسٹوں پر نئے افسروں پر مشتمل اپنی ٹیم بنانا شروع کر دی ۔ سپیشل سیکرٹری اور 2ایڈیشنل سیکرٹریز کی سیٹوں پر نئے افسر تعینا ت ہوں گے ۔سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر مدثر وحید ملک کو چند دن قبل گریڈ 20میں ترقی ملی تھی اور ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی تھیں لیکن انہوں نے جوائننگ نہ دی ۔اب پھر پنجاب حکومت نے مدثر وحیدملک کو خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کرتے ہوئے پنجاب سے ریلیو کر دیا ، ان کی جگہ پر نئے سپیشل سیکرٹری کو تعینات کیا جائے گا۔گزشتہ روز پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ عثمان کا بھی تبادلہ کر دیا اور حکومت نے ان کو سیکرٹری (ٹیکسز) بورڈ آف ریونیوتعینات کر دیا ہے ۔ سیکرٹری (ٹیکسز )بورڈ آف ریونیو ندیم عباس بھنگو کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر تعینات کر دیاہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن )عمارہ خان اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف کے تبادلے کے امکانات ہیں ۔