لندن( ویب ڈیسک) ایک نجی کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اپنے انسان نما روبوٹ (ہیومونوئڈز) کے لیے اصل انسانی چہروں کی ضرورت ہے ، اس ضمن میں اپنے چہرے کا لائسنس کمپنی کو دے کر آپ ایک سے دو کروڑ روپے تک رقم کماسکتے ہیں۔ لندن میں واقع ایک کمپنی جیومِک بین الاقوامی کمپنیوں نے اشتراک سے ایسے انسان نما روبوٹ پر کام کررہی ہے جو بیمار، مریضوں اور عمر رسیدہ افراد کے لیے مختلف کام کریں گے ۔ اسی بنا پر حقیقی انسانی چہرے درکار ہیں جن کی تھری ڈی نقل بنا کر روبوٹ پر لگائی جائے گی۔ اس ضمن میں بہت سوچ سمجھنے کے بعد آپ کمپنی کو اپنے چہرہ استعمال کرنے کے حقوق بھیج سکتے ہیں اور اس کے بدلے 130,000 ڈالر تک کی رقم آپ کو مل سکتی ہے جو سوا دو کروڑ روپے تک بنتی ہے ۔ اس کمپنی کو شفیق اور دوستانہ انسانی چہروں کی ضرورت ہے ۔ کمپنی ہزاروں مددگار روبوٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔اسے عمررسیدہ افراد کے لیے مجازی دوست کا درجہ حاصل ہوگا اور یہ روبوٹ اگلے سال تیار کیے جائیں گے اور انہیں مہنگے داموں فروخت کیا جائے گا تاہم اس میں بہت ساری باتوں کی تفصیلات اب تک ظاہر نہیں کی گئیں۔