گوما(ویب ڈیسک) ماہرین نے درخت پر رہنے والے ایک سانپ کی حیرت انگیز صلاحیت پہلی مرتبہ دریافت کی ہے جس میں وہ اپنے جسم کو پھندا بنا کر درخت تو کیا انتہائی ہموار اور پھسلن والے ستون اور کھمبے پر بھی چڑھ سکتا ہے۔ماہرین درختوں پر رہنے والے بھورے سانپ کو پانچ مرتبہ ایک ہموار اور سیدھے دھاتی سیلنڈر پر چڑھتے ہوئے دیکھا ہے جس کے اوپر پرندوں کے ڈبے رکھے تھے۔ تو Boiga irregularis حیاتیاتی نام والے سانپوں نے پہلے خود کو کھمبے پر لپیٹا اور اس درمیان میں اپنی دم کا ہک بنالیا۔