اسلام آباد ،لاہور (خبر نگار خصوصی ،92 نیوز) اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کیلئے کوششیں تیزکردی گئیں۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے مطابق اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کیلئے اعلیٰ سطح پر کوششیں جاری ہیں ، امید ہے اپوزیشن جماعتیں جلد عوامی ایجنڈے کیلئے ہم آواز ہوجائیں گی۔