صوابی (نمائندہ92نیوز، نیٹ نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے لیکن ہمیں کوئی تجویز نہیں دیتی۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا پچھلی حکومتوں نے کچھ کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے آج مسائل ہے ۔انہوں نے کہا سخت فیصلے نہ کرتے تو معیشت اور بھی تباہ ہوجاتی۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ملک معاشی بحران کا شکار ہے لیکن عمران خان ملک کو ان سخت حالات سے نکالیں گے ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہم نے خیبر پختونخوا میں 5 سال حکومت کی تو عوام نے ہمیں ووٹ دیکر پورے ملک کی حکومت دی، ملک پر 30 سال حکومت کرنے والے ہم پر تنقید کرتے ہیں۔