لاہور(92نیوزرپورٹ،وقائع نگار، آن لائن ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اپنا اپنا پیج ہے یہ کبھی ایک پیج پر نہیں آ سکتیں۔گور نر سندھ عمران اسماعیل سے ہونیوالی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی امور کے بارے مین بات چیت کی گئی۔گورنر سندھ نے بارشوں سے متاثرہ سندھی عوام کے لیے ریلیف پیکج پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سال 2023 تک اے پی سیز ہوتیں رہیں گی لیکن حکومت قائم رہے گی کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کا اپنا اپنا پیج ہے یہ کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے 2 سال مکمل ہو چکے ہیں اور باقی 3 سال بھی پورے ہوں گے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ۔عوام حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور مخالفین ناکام ہوں گے ۔