لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ صرف اور صرف اپنی لوٹی دولت بچانا ہے انکا ملکی اور عوامی مفادات سے کوئی تعلق نہیں ذاتی مفادات اور کرپشن بچانے کیلئے احتجاج کر نیوالوں کیساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہوگا،جو لوگ ذاتی مفادات کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں وہ ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ،گور نر ہاؤس میں گور نر پنجاب چودھری سرور کی زیر صدارت ہونیوالے آل پاکستان لیبر کنونشن میں صوبائی وزیر لیبرعنصر مجید خان نیازی،آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے سیکرٹری رانا عبد السمیع،پیپلزفیڈریشن کے صفدر سندھو،متحدہ لیبر فیڈریشن کے سربراہ حنیف رامے ،بھٹہ فیڈریشن کے سر براہ گل عباس،پنجاب لیبر فیڈریشن کے صدر عبد الغفور ور ک،پی ایچ اے یونین کے سیکرٹری جنرل ممتاز خان سمیت15مزدور یونین کے عہدیداران اور کارکنان شر یک ہوئے ،اس موقع پر لیبر تنظیموں نے اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔