لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی دھمکیاں دینے والی اپوزیشن بتائے کہ وہ ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب سے کیوں خوفزدہ ہے ؟وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کی کوشش کر نے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، ہم صادق سنجرانی کے ساتھ کھڑے ہیں،کر پشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کی ضرورت ہے ، گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف یوتھ ونگ کے علی بخاری اور تحر یک انصاف کے مر کزی رکن رانا ساجد شوکت سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ پوزیشن کا حکومت اور جمہوریت پر ہر ’’وار‘‘ناکام ہوگاعوام کو احتجاج پر اکسانے کی کوشش کرنیوالی اپوزیشن اپنے عزائم میں فلاپ ہی ہوگی کیونکہ عوام آج بھی تحر یک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں۔