ادلب(اے ایف پی )اپوزیشن کے گڑھ ادلب پر حکومتی فضائی حملے میں 6بچوں سمیت 18شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔شامی فوج نے فضائی حملے باغیوں کے زیر قبضہ ادلب میں نئی جنگ بندی کے آغاز سے صرف ایک روز قبل کئے ،شمال مغربی صوبہ میں 7افراداور 2قریبی قصبوں میں 11شہری مارے گئے ،شام کے آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے مطابق شمال مغربی صوبہ ادلب میں مرنے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں ، جہاں روس اور ترکی کی طرف سے شروع کی جانے والی تازہ جنگ بندی آدھی رات کے بعد نافذ العمل ہوگی۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ ادلب شہر پراسدی فوج کے فضائی حملے میں سات شہری ہلاک ہوئے ہیں۔