راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل، سرجن جنرل پاکستان آرمی نگار جوہر نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اچھا کام کرینگے تو منزل پر پہنچنا مشکل نہیں، پاک آرمی میرٹ پر یقین رکھتی ہے ،میرا تقرر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔نمائندہ بی بی سی نے سوال کیا کہ کیااس پوزیشن پرپہنچنامشکل نہیں تھاتو نگار جوہر نے جواب دیا کہ پاکستان میں خواتین کو عزت ملتی اور ایک مقام حاصل ہے ، مجھے پاکستان آرمی جوائن کرنے پر فخر ہے ،ترقی اورکامیابی کیلئے لگن اورمحنت درکارہوتی ہے ،اگرآپ محنت کریں توصنف کاکوئی مسئلہ نہیں،ہمیں یہاں ہرطرح کاتحفظ حاصل ہے ،کوروناکے خلاف حکومت کے ساتھ مل کرعوام کے تحفظ کیلئے کام کررہے ہیں۔بی بی سی نمائندہ نے کہا کہ ایک ایسامعاشرہ جہاں مرداہم عہدوں پرتعینات ہیں،نگار جوہر کاتقرر زبردست اقدام ہے ۔