کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد جمعرات کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس92.87پوائنٹس کی کمی سے 40481.65پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ 55.45فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں12ارب37کروڑ37لاکھر وپے کی کمی ہوئی اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت21.59فی صد کم رہا ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس40481.65 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40447پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس92.87پوائنٹس کی کمی سے 40481.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس71.44پوائنٹس کی کمی سے 18721.6 8 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 45.83پوائنٹس کی کمی سے 28018.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 183میں کمی اور18میں استحکام رہا ۔