لاہور ( کلچرل رپورٹر ) اداکار ہ منال خان کو "آئیڈیل کی تلاش"، اداکار منال خان کہتی ہیں ابھی چھوٹی ہوں شادی کی عمر ہی نہیں ۔ اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کی حوالے سے کہا ہے کہ جب منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا ملے گا تو تین چار سال بعد شادی کرلیں گی۔انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے منال خان نے اپنی زندگی کی بہت سے باتیں مداحوں کو بتائیں اور ساتھ ہی شادی کے حوالے سے بھی تمام جوابات دیئے ،منال خان نے یہ بھی بتایا کہ انھیں بچے بہت پسند ہیں ۔ایک سوال کا منال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'شادی کیلئے لڑکا ہونا چاہئے ، جب منیب بٹ جیسا اچھا لڑکا مل جائے گا اور میں راضی ہوجاؤں گی تو شادی بھی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ جب لڑکا مل گیا اور میں راضی ہوگئی تو تین چار سال بعد شادی ہوگی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میری شادی کی ابھی عمر نہیں۔