کڈاپاون (ویب ڈیسک) فلپائن میں کتوں نے سانپ کی گھر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔فلپائن کے شہرکڈاپاون میں دو پالتو کتوں نے گھر میں موجود اپنے ننھے مالک کی جان بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سانپ سے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے اُسے مارڈالا۔اس دوران ملی نامی ایک کتا اپنی جان گنوا بیٹھا جبکہ دوسرا سانپ کے زہر کی وجہ سے بینائی سے محروم ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مالکن کا ایک سالہ بچہ گھر میں سو رہا تھا۔