لاہور،اسلام آباد،ملتان (نمائندہ خصوصی سے ، سپیشل رپورٹر،خصوصی نیوزرپورٹر،جنرل رپورٹر) حکومت نے گریڈ 21 کے سینئر افسر ڈاکٹر جمال یوسف کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صحت تعینات کر دیا گیاجبکہ آئی جی نے 10پولیس افسروں کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر عبداﷲ لک کو ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ،شاکر احمد شاہد کو ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی سنٹرل ون ونگ ٹو ایس پی یو ،معاذ ظفر کو ایڈیشنل ایس پی لائل پور ٹاؤ ن فیصل آباد،تنویر احمد ملک کو ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی عالم شیر جاوید کو ایس ڈی پی او صدر قصور ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی اسلم کو ڈی ایس پی۔Iایس پی یو پنجاب لاہور ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی زاہد عباس کو ڈی ایس پی IIایس پی یو پنجاب لاہور ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی فتح عالم کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے سپیشل برانچ پنجاب لاہور ،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی سید ریاض علی شاہ کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد اور ڈی ایس پی سکیورٹی ون سپیشل برانچ گورنرہاؤ س لاہور اسلم کو سنٹرل پولیس آفس لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ادھر چیئرمین نیب نے آصف شاہ کو نیب ملتان بیوروجبکہ قیصر محمود کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن نیب ملتان ہیڈکوارٹرز تعینات کردیا ۔علاوہ ازیں محکمہ سروسز کے 27 اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر 17 ویں اسکیل میں ترقی دیدی گئی۔ترقی پانیوالے افسروں میں کلیم الدین ، ایاز مسرور، سید شفا الحسن، محمد بوٹا ،سعید احمد ،برہان منظور ، شمس الدین، زبیر خان ، سلیم ،گلزار مسیح، ظفر اقبال، اسلم، ابرار حسین، افتخار ٹیپو،حسن حمید ، اعجاز، جاوید انور، جمشید اختر، ناہید کوثر، ضیااﷲ خان ، امجد علی،پرویز انور، جاوید ، عبدالوہاب اور شعیب رضا زیدی شامل ہیں۔ادھر حکومت پنجاب نے 32جونیئر کلرکس کو سینئر کلرکس اور23 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی۔ترقی پانے والوں میں امانت علی، ید اطہر عسکری ، عبدالجلیل طارق،شہزاد علی، ظفر یعقوب ، عرفان صدیق، آصف عبدالستار، محمد شفیق ، حامد خان،ندیم صادق، عاطف اسد، فرحان رضا، اقبال، احسان کے نام شامل ہیں۔